وکالت /آگاہی

وکالت  کسی بھی فرد یا گروہ کی ایک ایسی سرگرمی ہے جس کا مقصد سیاسی ،معاشی ،معاشرتی نظام  اور معاشرتی اداروں کے فیصلوں پر اپنا اثرچھوڑنا یا اثر انداز ہونا ہے ۔وکالت میں  کثیر سرگرمیاں  اور امور شامل کیے جاسکتے ہیں۔ جب کوئی شخص یا ادارہ کام کرتا ہے جیسا کہ میڈیا چاہے وہ الیکٹرانک ہو یا پرنٹ میڈیا اس سے متعلقہ مہمات ،عوامی تقاریر  اور دیگر معاملات وہ سب ان میں شامل ہیں۔

وکالت ایک ایسا دائرہ یا خانہ ہے جہاں کسی مخصوص مسئلے یا کسی قانون سازمعاملات پر قانون کو براہ راست نقطۂ نظر بنایا جاتا ہے۔ مجموعی طور پر اس کی تمام اشکال میں وکالت کے ذریعہ اس امر کو یقینی بنایا جاتا ہے کہ  لوگ  بالخصوص معاشرتی حیثیت میں کمزور افراد کے لیے بہترین ثابت ہوسکے ۔

وکالت /آگاہی سے حاصل ہونے والے معاشرتی فوائد درج ذیل ہیں:

  • اہم مسائل پرمعاشرے کے افراد کی آواز کی سنوائی کی جا سکتی ہے جو ان کا بنیادی حق ہے۔
  • اپنے حقوق کا تحفظ و دفاع کرسکتے ہیں۔
  • افراد کی زندگی کے کسی بھی فیصلے میں ان کی رائے لی جا سکتی ہے۔
  • وکالت لوگوکی حمایت اور انھیں ان کے حقوق سے متعلق آگاہ کرنے کا نام ہے جس میں وہ  اپنے خدشات کا اظہار کرسکیں۔
  • اپنے مسائل سے متعلقہ معلومات و خدمت تک رسائی حاصل کرسکیں ۔
  • حقوق اور ذمہ داریوں کی  ادائیگی کو فروغ دے سکیں۔
  • انتخاب و اختیارات کی تلاش کرسکیں۔

ادارہ ِ تحقیقات اسلامی برائے  سماجی علوم معاشرے میں رائج اہم مسائل کی وکالت میں اہم کردار ادا کررہا ہے ۔اس ضمن میں ادارہ کا کثیر الجہت نقطۂ نظر ہےجس سے عام انسان میں بھی عوامی سطح پر مسائل کے حوالے سے شعورجنم لے سکے اور وہ حکومتی سطح پر بھی اداروں اور دیگر فیصلہ ساز شعبہ جات کے احکامات کو بھی سفارشات اور پالیسی فراہم کرتا ہے تاکہ معاشرے کا ہر ذمہ دار فرد ان مسائل پرقابو پانے کے لیے عملی حل کی فراہمی کے لیے اپنا بہترین کردار ادا کرسکے۔