مطالعہ جنسیات

مطالعہ صنف ایک ایسا شعبہ ہے جو صنف کی شناخت کے لیے وقف ہے اور تجزیہ کے مرکزی زمرے کے طور پر صنفی نمائندگی کرتا ہے۔ اس شعبے میں مطالعہ خواتین (حقوق ِ نسواں، صنف اورسیاست سے متعلق) اورصنف مذکر یعنی مردوں کی بابت سوالات اور مطالعہ شامل ہے۔ بسا اوقات جنسی مطالعہ کے ساتھ اصناف کا مطالعہ بھی ناگزیر ہوتا ہے۔ ادب و لسان، تاریخ و جغرافیہ، سیاسیات ،عمرانیات، علم بشریات، سینما، تعلیم ِ میڈیا، ترقیِ انسان، قانوں، صحت عامہ  اور طب کے شعبہ جات میں جنس اور جنسیت کا مطالعہ ہوتا ہے۔ اس میں یہ تجزیہ بھی کیا جاتا ہے کہ نسل، قومیت، مقام، طبقات، کس طرح اور کیسے جنسیت کی اقسام سے ملتی ہے، نیز مطالعہ جنسیات میں صنف کے تعلیمی نظم و ضبط کا تنقیدی جائزہ لیا جاتا ہے کہ صنف ہماری شناخت و معاشرتی تعامل و دنیا کو کس طرح تشکیل دیتی ہے۔ یہاں یہ بات واضح رہے کہ مطالعہ صنف طلباء کو مختلف نقطہ نظر سے اصناف، نسل، طبقات، جنسیت، صلاحیت، عمر اور قومیت کی سماجی تعمیر و معاشرتی طاقت سے منسلک تعلقات کے بارے میں سوچنے کے لیے ایک دائرہ کار مہیا کرتا ہے۔

مطالعہ جنسیات طلباء کو معاشرتی، سیاسی و معاشی شعبوں میں مساوات کے فروغ کے لیے  عملی اقدامات اٹھانے کا موقع فراہم کرتی ہے۔