انسا نی اور قدرتی جغرافیہ

انسانی جغرافیہ علم جغرافیہ کی ایک شاخ ہے اور اس موضوع کے تحت ہم لوگوں کو ان کی برادری، ثقافت، معیشت، ذات پات، ماحول  اور جگہ کا مطالعہ  کرکے ماحول کے ساتھ تعامل کا   مطالعہ کرتے ہیں۔ انسانی جغرافیہ مجموعی طور پر سماجی و باہمی روابط کے انسانی نمونوں کے ساتھ مقامی سطح پر باہمی انحصار کس طرح کرتے ہیں نیز وہ کرہ ارض کے ماحول پر کیسے اور کس طرح اثر انداز ہوتے ہیں، بالفاظ دیگر انسانی جغرافیہ فطری ماحول میں عمل اور نمونوں کے مطالعہ سے وابستہ ہے۔ اسی طرح جسمانی جغرافیہ قدرتی سائنس کی وہ شاخ جو قدرتی ماحول جیسے عمل، ماحول،  اور زمینی حقائق سے متعلقہ ہے ۔