مقاصد

  • سماجی سطح پر مختلف شعبہ جات میں غوروفکر اورتحقیق کے  مروجہ طریقہ کار کو فروغ دیتے ہوئے اسلامی تعلیمات کی روشنی میں سماجی مسائل کا حل تلاش کرنا۔
  • عصر ِ حاضر کے مطابق اسلامی تعلیمات کی عقلی ومنطقی تشریح  کے ساتھ ساتھ  معاشرتی  اور سماجی  علوم پر علمی اور عملی تحقیق  کا فروغ اور مختلف سماجی علوم کے ماہرین کے نیٹ ورک کی تشکیل   ۔
  • دینِ اسلام کی اصل روح کو سمجھنے ، سمجھانے اور دور ِ حاضر  میں انسانی فکر  کی نشو ونما کے لیے علمی اور فکری مجالس کا اہتمام  ۔
  • مسلمانوں کی فکری تربیت کے لیے ایسا لائحہ عمل تشکیل دینا جو  وقت  اورماحول   کے اعتبار سے معاشرے کی بدلتی ہوئی  صورتحال   سے نبرد آزما ہونے کے ساتھ ساتھ ایک مسلم معاشرہ کی ضروریات کی تکمیل  اور  مسلم تہذیب و تمدن کے  ارتقاء کو  بھی ممکن بنا سکے ۔
  • دین اسلام کی تعلیمات کی روشنی  میں باہمی محبت ، امن و امان ،ہم آہنگی ،احترام انسانیت اور خدمت ِانسانیت پر  مبنی اسلام کا حقیقی آئینہ  دنیا کے سامنے پیش کرنااور امت ِ مسلمہ میں ان تعلیمات کو فروغ دینا۔
  • دورِ جدید کی فکری اور سائنسی ترقی کے تناظر میں اسلامی تعلیمات سے استفادہ کرنا۔
  • امتِ مسلمہ کو در پیش مسائل کا تجزیہ اور  ان مسائل کے حل کی نشاندہی کے لیے  تجاویز ،مشاورتی، مطالعاتی   اورفکری  نشستوں کا اہتمام اور ایسی تنظیمات کو منظم کرنا اور ان میں روابط قائم کرنا جو اس ضمن میں معاون ثابت ہوسکیں ۔
  • مسلمانوں کے تمام گروہوں کے مابین افہام و تفہیم ، باہمی ہم آہنگی،  محبت ، دوستی  اوراحترامِ رائے کی فضا کو فروغ دینے کے لیے ایسی نشستوں ،محافل و تقریبات ( سیمینار، ورکشاپ، کانفرنس) کا انعقاد کرنا جہاں پرسکون ماحول  اوردائرہِ ادب میں مکالمہ، مباحثہ اور دیگران  تمام معاملات پر گفتگو کی جائے  جو تنازع اور تعصب کا سبب بنتے ہیں ۔
  • بحیثیت مسلمان اور بحیثیت انسان معاشرے میں اعلیٰ اخلاقی قدروں کی ترویج  ۔