تعلیم و تربیت

تربیت  (Training)بنیادی طور پر ایک تدریسی عمل ہے جس کے ذریعے افراد ،ادارے اورتنظیمات اپنی ملازمت یا اپنے معاشرتی مقام  کو بہتر  بنانے کے لیے ضروری مہارت اور علم حاصل کرتے ہیں ۔ اپنی صلاحیتوں کو ابھارنے  ، یا کسی بھی خاص مقصد کے لیے اپنے آپ کو بہتر بنانے کے لیے متعلقہ ضروری علم  اور مہارت حاصل کرنا "تربیت” کے زمرے میں آتا ہے ۔ کمیونٹی کی صلاحیت کی تعمیر سماج کے لیے ایک مختلف اور تصوراتی نقطہ ٔنظر ہے اور یہ ترقی کے بنیادی خاکے کی جانب رہنمائی کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ تعمیرِ صلاحیت میں اکثر  صلاحیتوں کے ابھار نےکی تعمیر شامل ہوتی ہے جیسے فیصلہ سازی، لائحہ ِ عمل کی تشکیل، تشخیص اور سیکھنا ۔

تربیت کی ضرورت کا جائزہ لینے کے لیے درج ذیل خصوصیات کا ہونا ضروری ہے ۔

ترقیِ صلاحیت پر متعلقین (stakeholders) کو شامل کیجیے !

ایک مؤثر صلاحیت کی تعمیر کےعمل میں شامل تمام شرکاء کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔ اگر اس عمل میں اسٹیک ہولڈر شامل ہیں اور ترقی  کے عمل میں اشتراک ِ ملکیت کرتے ہوں تو وہ خود کو ترقی کے نتائج و استحکام کے لیے ذمہ دار محسوس کریں گے ،نیز متعلقین کی شمولیت جو کسی بھی صورتحال سے براہ راست متاثر ہوتی ہے  وہ زیادہ مؤثر فیصلہ سازی کی اجازت دیتی ہے اور اس سے ترقیاتی کام بھی زیادہ بہتر طریقے سے ہوتا ہے  ۔

صلاحیت کے اثاثہ جات اور ضروریات کا جائزہ !

اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ شمولیت کے ذریعے سابقہ مہارتوں  کا اندازہ لگانے سے معمارِ صلاحیت کو یہ ادراک ہوتا ہے کہ کون سے علاقے میں  یا کہاں اضافی تربیت کی ضرورت ہوتی ہے ۔کس جگہ کوترجیح درکار ہے  نیز کون سے طریقوں سے صلاحیت سازی کومقامی اداروں کی ترقی کے لیے حکمت عملی کے تحت شامل کیا جاسکتا ہے ۔

ادارہ ِتحقیقات اسلامی برائے سماجی علوم  افراد،اداروں  اور معاشرے سے متعلق دیگر اہم اسٹیک ہولڈرز کو مختلف الاقسام تربیتی پروگرامز ، ورکشاپس ،استعداد سے بھرپور تعمیراتی پروگرام میں مشغول کرتا ہے  تاکہ یہ تربیت یافتہ  افراد  اور ادارے  معاشرے  کے دیگر افرادکے لیے مدد گار بنیں ۔ ادارہ شرکاء کو عصرِ حاضر کے مسائل کے حوالے سے تنقیدی طور پر سوچنےکی ترغیب دیتا ہے نیز دور جدید کے محاذ سے نبرد آزما ہونے کے لیے عملی حل پیش کرتا ہے۔