علوم سیاسیات اور سیاسی نظام

پولیٹیکل سائنس ایک سماجی سائنس ہے جس کا تعلق ریاست ، قوم ، حکومت ، سیاست اور حکومت کی پالیسیوں کے مطالعہ سے ہے۔یہ سیاست کے نظریہ وعمل اور سیاسی نظام ، سیاسی طرز عمل ، اور سیاسی ثقافت کے تجزیہ کو بروئے کار لاتا ہے۔ پولیٹیکل سائنس نظام حکمرانی  اور سیاسی سرگرمیوں ، سیاسی افکار اور سیاسی طرز عمل کے تجزیہ کو پیش کرتا ہے۔ سیاسی سائنس دان اپنے آپ کو سیاسی واقعات اور حالات سے تعلق رکھنے میں مصروف نظر آتے ہیں اور ان انکشافات سے وہ سیاست کی دنیا میں  کام کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں عمومی اصولوں کی تعمیر کی کوشش کرتے ہیں۔

مطالعہ سیاسیات  ریاست کے متعدد ذیلی شعبوں پر مشتمل ہوتا ہے ، جس میں تقابلی سیاست ، سیاسی معیشت ، بین الاقوامی تعلقات ، سیاسی نظریہ ، پبلک ایڈمنسٹریشن ، عوامی پالیسی ، اور سیاسی طریقہ کار شامل ہیں۔ مزید اس طرف  بھی متوجہ کیا جاتا ہےکہ معاشیات ، قانون ، سوشیالوجی، تاریخ ، فلسفہ ، جغرافیہ ، نفسیات  ، اور بشریات کے شعبوں کے ساتھ سیاسیات  کا کیا تعلق ہے۔ ایک سیاسی نظام سرکاری فیصلے کرنے کے عمل کی وضاحت کرتا ہے۔ عام طور پر اس کا موازنہ قانونی نظام ، معاشی نظام ، ثقافتی نظام اور دیگر معاشرتی نظام سے کیا جاتا ہے۔ تاہم اس میں یہ سوالات شامل ہیں کہ ریاست میں کس کو اختیار ہونا چاہئے اورریاست کے عوام اور معیشت پر حکومت کا کیا اثر ہونا چاہئے۔ بہت سارے ممالک میں سیاسی نظام  کی مختلف قسمیں ہیں۔ مختلف سیاسی نظاموں کو سمجھنا ضروری ہے۔ ہر سیاسی نظام کے اپنے فوائد اور نقصانات ہیں۔ علم سیاسیات سیاسی نظام کی خوبیوں پر غور کرنااور اچھے نظریات کوسیاسی  نظام میں شامل کرنے کا تقاضا کرتا ہے۔ دنیا بھر کے پانچ اور مشترکہ سیاسی نظام  درج ذیل ہیں:

  • جمہوریت
  • جمہوریہ
  • بادشاہت
  • اشتراکیت
  • آمریت